لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرتاپور راہداری مقررہ وقت پر کھولنے کیلئے پرعزم، منصوبے پر آٰج دستخط ہوں گے، تقریب زیرو پوائنٹ پر منعقد ہوگی۔پاکستان اور بھارت کے مابین کرتار پور راہداری معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق ہو گیا جس کے بعد دونوں ممالک کے فوکل پرسنز آج معاہدے پر دستخط کرینگے۔یاتریوں کے پیدل پہنچنے اور تمام عقائد کے افراد کو کرتارپور ا?نے کی اجازت دینے کے تمام بھارتی مطالبات تسلیم کر لیے گئے، یاتری روزانہ صبح کرتار پور پہنچ کر شام کو واپس لوٹیں گے۔