تازہ تر ین

وزیر اعظم کے استعفے کے بغیر واپس نہیں جائینگے ،اکرم درانی ،جتنے دن مرضی بیٹھیں ،اسد عمر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کے رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی نے کہاہے کہ اگر وزیر اعظم نے استعفی نہ دیا تو کل واپس نہیں جائیںگے ، ہم نے مطالبہ کیاہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہوں اوراس کے بعد دوبارہ شفاف الیکشن ہوجس میں فوج کا کوئی عمل دخل ہ ہو۔رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کو مجبور کریں گے کہ وہ مستعفی ہوجائے ، ہم نے ایک مطالبہ کیاہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہوں،اس کے بعد دوبارہ شفاف الیکشن ہوجس میں فوج کا کوئی عمل دخل نہ ہواور یہ شفا ف الیکشن ہو۔اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ صرف استعفی ہے اور اس کے بعد توجہ الیکشن پر ہے ۔ ان کاکہناتھا کہ ہمارا جلسہ کوئی ایک دن کا نہیں ہے، یہ کل ختم نہیںہوگا ۔ ان کا کہناتھا کہ ہم معاہدے کی پاسداری کریں گے لیکن حکومت معاہدے کی پاسداری نہیں کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پرامن جارہے ہیں اور آئین کی خلاف ورزی نہیں ہوگی اورنہ ہی امن و امان کا مسئلہ پیدا کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری ہے ، اگر وزیر اعظم نے استعفی نہ دیاتو ہم واپس نہیں جائیں گےتحریک انصاف کے رہنمااسد عمر نے کہاہے کہ جے یو آئی معاہدے کی پاسداری کرے پھر جتنے دن بیٹھنا ہے بیٹھ جائے ، وزیر اعظم نے وزراکو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے روک دیاہے ۔ اسد عمر نے کہا کہ جے یو آئی معاہدے کی پاسداری کرے پھر جتنے دن بیٹھنا ہے بیٹھ جائے ، وزیر اعظم نے وزراکو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے روک دیاہے ۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی ایسی بات نہیں کرنی جس سے آزادی مارچ کے شرکامیں اشتعال پھیل جائے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ فیصلوں پر بات ہوئی ہے کہ ایسے فیصلوں کو سیاسی عمل سے گزار کر کیا جائے لیکن جو فیصلے انتظامی بنیادوں پر ہوں وہ موقع کے مطابق لئے جاسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کوشش کررہی ہے کہ حالات میں کشیدگی نہ بڑھے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain