تازہ تر ین

لاہور نے سموگ کی چادر اوڑھ لی ، سورج غائب شہریوں کا سانس لینا دشوار

لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور کو ایک بار پھر سموگ نے لپیٹ میں لے لیا، صوبائی دارلحکومت کا اوسط ائیر کوالٹی نڈیکس 466 ہوگیا۔بھارتی پنجاب میں فصلوں کی لگانے والی آگ کا دھواں لاہور منتقل ہوگیا، 24 گھنٹے میں اے کیو آئی 177 پوانٹس بڑھ گیا۔ شملہ پہاڑی اور گردونواح کا اے کیو آئی 548 ریکارڈ کیا گیا ہے۔گلبرگ کے علاقہ کا 556، پنجاب اسمبلی سے ملحقہ علاقوں کا اے کیو آئی 499 ہوگیا۔ لبرٹی 400، اپر مال 434، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا 401 اے کیو آئی ہوگیا۔ علامہ قبال ٹاو¿ن کا 384 اور بیدیاں روڈ کا ائیر کوالٹی انڈیکس 606 ہوگیا۔محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب اسلام آباد، جہلم، سرگودھا، خوشاب، راولپنڈی، چکوال، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، نا رووال، سیالکوٹ، بھکر، لاہور سمیت مختلف شہروں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔گلگت، بلتستان اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد میں موسم خشک اور ابرآلود رہا۔گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 15 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 13 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد رہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain