تازہ تر ین

’آرمی چیف کی توسیع کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں‘

کراچی: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہےکہ آرمی چیف کی توسیع کی سمری پر دستخط کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں اور اسٹیبلشمنٹ کسی کو غیر مستحکم نہیں کررہی ہے۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم پر فرض ہے کہ رائے سب کی لیں اور فیصلہ خود کریں۔انہوں ے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کی سمری پر دستخط کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ، اسٹیبلشمنٹ کسی کو غیر مستحکم نہیں کررہی ہے۔جسٹس قاضی فائز سے متعلق ریفرنس پر ان کا کہنا تھا کہ  میں عدالت نہیں، جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے میں تحقیقات میں نہیں کرسکتا۔صدر مملکت نے کہا کہ  نواز شریف کے لئے صدارتی معافی کا کوئی آپشن ہی نہیں، میں سمجھوتہ کرنے والا صدر نہیں، پارلیمنٹ قانون سازی کرکے سابق وزرائے اعظم کے لئے معaافی کا قانون بناسکتی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ میں اس بات سے بخوبی آگاہ ہوں کہ میاں نواز شریف بیمار ہیں تاہم اس کے ذرائع ٹی وی اور اخبارہیں جو کبھی کچھ تو کبھی کچھ خبر دیتے ہیں، وہ بیمار ہیں بالکل یہ بات درست ہے شریف فیملی چاہتی ہے کہ باہر علاج ہو، یہی وجہ ہے کہ نچلا طبقہ شکایت کرتا ہے کہ ہم سب کو ایک طرح سے ٹریٹ نہیں کررہے ہیں، یہی وہ سوالیہ نشان ہے جس کا کوئی نہ کوئی حل نکالنا ہوگا اور یہ حل وزیراعظم عمران خان ان کی کابینہ اور ہمارا قانون نکالے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain