راولپنڈی: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج رٹائر ہوجائیں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ آج رٹائر ہوجائیں گے جبکہ نئے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کل ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں حلف اٹھائیں گے۔نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون الرشید شیخ یکم جنوری کو گورنر ہاؤس لاہور میں حلف اٹھائیں گے، موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم کے ساتھ جسٹس شاہد مبین بھی31دسمبر کو رٹائر ہوں گے، ان دونوں کی رٹائرمنٹ سے لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی خالی سیٹوں کی تعداد بڑھ کر 17ہوجائے گی جبکہ منظور شدہ سیٹوں کی تعداد60ہے
