تازہ تر ین

کرکٹ دیوانوں کیلئے اچھی خبر ….

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا برسبین ٹیسٹ میں آج مدمقابل ہوں گے۔ کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ یاسر شاہ فٹ ہو گئے ہیں۔ لیگ سپنر ڈے نائٹ ٹیسٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔گرین کیپس نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کلین سویپ ہونے کے بعد کینگروز کے دیس پہنچے ہیں۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ سے شکست کھانے کے بعد میزبان ٹیم کے حوصلے بھی پست ہیں جبکہ ریکارڈ بک پر نظر ڈالی جائے تو آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے۔قومی ٹیم ابھی تک کینگروز کے دیس میں کوئی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی۔ آخری تین سیریز میں پاکستان کو کلین سویپ کی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔یاسر شاہ کمر کی تکلیف سے چھٹکارہ پا چکے ہیں۔ لیگ سپنر کی گھومتی گیندیں میزبان ٹیم کے بلے بازوں کا امتحان لیں گی۔سیریز کا افتتاحی اور تاریخ کا چوتھا ڈے نائٹ ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق برسبین کے وولن گابا گراﺅنڈ میں صبح آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain