Tag Archives: cricket audience

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا اسکور ریکارڈ…. حیران کن فتح

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک )کرکٹ سمیت دنیا بھر کے کھیلوں میں روز نت نئے اور انوکھے رونما ہونے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ بک میں جگہ بناتے رہتے ہیں اور تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔اسی طرح کا ایک واقعہ جنوبی افریقہ کے انڈر19 سطح پر کھیلے گئے ایک میچ کے دوران اس وقت پیش آیا جب ایک ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں نے ایک رن بھی نہیں بنایا لیکن اس کے باوجود وہ ٹیم حیران کن طور پر میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔پریٹوریا میں کھیلے گئے اس میچ میں ویمنز انڈر19 ٹیم ایمپومالنگا کی بلے باز شانیہ لی سوارٹ نے 86 گیندوں پر 160 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت ان کی ٹیم نے ایسٹرن کو 42رنز سے شکست دے دی۔سوارٹ کی یہ شاندار اننگز 18 چوکوں اور 12 چھکوں سے مزین تھی اور دلچسپ امر یہ کہ ان کی ٹیم کے آٹھ کھلاڑی کریز پر ضرور آئے لیکن انہوں نے اسکور بورڈ زحمت دینے کی کوشش تک نہ کی۔سوارٹ کی کاوش کی بدولت ان کی ٹیم نے آٹھ وکٹ کے نقصان پر 169 رنز بنائے جس میں بقیہ نو رنز ایکسٹراز کے تھے۔جواب میں ایسٹرن کی ٹیم چھ وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنا سکی جس میں سے دو وکٹیں سوارٹ نے لیں اور یوں شانیہ کی ٹیم 42 رنز سے فاتح رہی۔

کرکٹ دیوانوں کیلئے اچھی خبر ….

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا برسبین ٹیسٹ میں آج مدمقابل ہوں گے۔ کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ یاسر شاہ فٹ ہو گئے ہیں۔ لیگ سپنر ڈے نائٹ ٹیسٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔گرین کیپس نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کلین سویپ ہونے کے بعد کینگروز کے دیس پہنچے ہیں۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ سے شکست کھانے کے بعد میزبان ٹیم کے حوصلے بھی پست ہیں جبکہ ریکارڈ بک پر نظر ڈالی جائے تو آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے۔قومی ٹیم ابھی تک کینگروز کے دیس میں کوئی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی۔ آخری تین سیریز میں پاکستان کو کلین سویپ کی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔یاسر شاہ کمر کی تکلیف سے چھٹکارہ پا چکے ہیں۔ لیگ سپنر کی گھومتی گیندیں میزبان ٹیم کے بلے بازوں کا امتحان لیں گی۔سیریز کا افتتاحی اور تاریخ کا چوتھا ڈے نائٹ ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق برسبین کے وولن گابا گراﺅنڈ میں صبح آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔