برسبین ( نیو ز ا یجنسیا ں ) اکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ آج سے برسبین میں شروع ہوگا۔سیریز کا افتتاحی اور تاریخ کا چوتھا ڈے نائٹ ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہو گا۔لیگ سپنر یاسر شاہ فٹ ہو گئے ہیں اور پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے،وولن گابا برسبین آسٹریلیا کا لکی ہوم گراﺅنڈ ہے جہاں میزبان ٹیم 28سال سے ناقابل شکست ہے،قومی کر کٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ فتح کی21سالہ پیاس بجھانے کی آس لگا لی، پاکستان نے کینگروز کے دیس میں آج تک کوئی سیریز نہیں جیتی،32ٹیسٹ میں سے صرف 4میں سرخرو ہوئے، گرین شرٹس کوگذشتہ تینوں ٹورز میں کلین سویپ کی خفت اٹھانا پڑی، آخری میچ 1995میں جیتا تھا۔برسبین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ آسٹریلیاکو شکست دینے کیلئے پاکستان کے پاس اچھا موقع ہے اور اگر پاکستان ٹیم صلاحیت کے مطابق کھیلی تو کامیاب ہو سکتی ہے۔نئے کھلاڑیوں کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف کامیابی کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے۔آسٹریلیا کو ہرانے کیلئے ماضی کی کارکردگی کو دہرانا ہوگا، آسٹریلوی وکٹوں پرلیگ سپنر ہمیشہ مدد گار ثابت ہوتے ہیں،یاسر شاہ اب مکمل فٹ اور ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہے۔ سلپ کیچنگ میں بہتری نظر آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ محمدعامرپرآوازیں کسے جانےکاکوئی مسئلہ نہیں ہو، آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ اچھی فارم میں ہم شارٹ پچ گیندوں اور باو¿نسر کی مدد سے پاکستانی بلے بازوں کا امتحان لیں گے۔ عامر بہت اچھے پیس سے سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر انہوں نے اسی پیس اور سوئنگ کے ساتھ گیند کرائی تو وہ پاکستان کے لئے بہت کارآمد ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس یاسر شاہ کی صورت میں اچھا اسپنر بھی موجود ہے اور گابا کی وکٹ پر اسپنر کو اضافی باو¿نس بھی ملتا ہے لیکن یہ باو¿نس اسپنر کے خلاف بھی جا سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ میں مسلسل 2 شکستوں سے دوچار ہونے والی قومی ٹیسٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں مزید کڑے امتحان کا سامنا ہے، پاکستان کر کٹ ٹیم نے اپنے دورہ آسٹریلیا کا آغاز سہ روزہ پریکٹس میچ سے کیا جو گرین شرٹس نے باآسانی جیت لیا۔گزشتہ روز قومی ٹیم نے برسبین میںخوشگوار موسم میں مہمان کرکٹرز نے وارم اپ اور مختلف مشقوں کے ساتھ آغاز کرنے کے بعد فیلڈنگ کا طویل سیشن کیا، تیزی سے سلپ میں نکلنے والے کیچز کیلیے خصوصی پریکٹس کرائی گئی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ (آج)جمعرات سے برسبین میں شروع ہو گا۔، دوسری جانب پاکستان نے52سال میںکینگروز کے دیس میں11سیریز کھیلیں مگر ایک بھی نہیں جیتی، پہلا ٹور 1964میں کیا جس میں واحد ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا، مجموعی طور پر یہاں گرین کیپس نے32میں سے صرف4 ٹیسٹ میں فتح حاصل کی،وقت گزرنے کے ساتھ کارکردگی مزید خراب ہی ہوئی،1999،2004اور 2009 میں کھیلی گئی گذشتہ تینوں سیریز میں میزبان ٹیم نے ہر بار3-0سے کلین سویپ کیا۔پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا میں آخری فتح حاصل کیے21سال بیت گئے۔