کراچی(نیوزایجنسیاں)چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے کو زیادہ اچھالنا نہیں چاہیے تاہم جتنا بھی بڑا کھلاڑی ہو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔ چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں وہاب ریاض اور یاسر شاہ کے درمیان جھگڑا کیوں ہوا؟ ابھی کچھ کلیئر نہیں ہے، رپورٹ آئے گی تو دیکھیں گے۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ وہاب ریاض ہو یا یاسر شاہ ایکشن لینا ہوا تو ضرور لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض اور یاسر شاہ کے جھگڑے کا پہلی بار سن رہا ہوں۔ ذاتی وجوہات کی وجہ سے جھگڑا ہو جاتا ہے معاملے کو زیادہ بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ افغانستان سمیت کئی ممالک کے بورڈزسے پاکستان میں کرکٹ پربات چل رہی ہے جب کہ زمبابوے کی ٹیم کے دورے کے بعد سکیورٹی والوں نے ہمیں خود روک دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کھیلنا چاہتا ہے مگر ان کی حکومت راضی نہیں ہے تاہم بھارت سے کرکٹ کھیلنے کی بھیک نہیں مانگیں گے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض اور اسپنر یاسر شاہ کے درمیان تلخ کلامی پر چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا ہوجاتا ہے اسے زیادہ نہیں اچھالنا چاہئے، یونس خان اور آفریدی کا بھی ایک بار جھگڑا ہوا تھا لیکن وہاب ریاض اور یاسر شاہ کے جھگڑے کا پہلی بار سن رہا ہوں، ابھی کچھ کلئیر نہیں، رپورٹ آنے کے بعد اس پر ایکشن لیا جائے گا کیونکہ کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑوں سے کھیل کا نقصان ہوتا ہے۔ کوئی کتنا ہی بڑا کھلاڑی ہو ڈسپلن کی خلاف ورزی ہوئی تو ایکشن ہوگا، اگر وہاب ریاض نے غلط کیا تو اس کے خلاف ایکشن ہوگا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پاکستان سے کھیلنے کیلئے تیار ہے لیکن ان کی حکومت پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کہتا ہے کہ ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ تاہم ہم بھی بھارت سے کرکٹ کھیلنے کی بھیک نہیں مانگ رہے ہیں۔