فیصل آباد ( سپیشل رپورٹر ) سنگدل ڈاکٹروں نے دھوکہ دہی سے محنت کش کا گردہ نکال لیا، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس رپورٹ کے مطابق 102 گ ب کا رہائشی محنت کش شاہد مسیح 20 اگست 2019 کی صبح ناولٹی پل پر مزدوری کی تلاش میں کھڑا تھا کہ اسی دوران ناولٹی پل کا ہائشی ڈاکٹر ثاقب اپنی کار پر وہاں آیا اور شاہد مسیح کو اپنی کوٹھی رنگ کروانے کے لیے کار میں بیٹھا کر ریلوے لائن کے قریب ایک کوٹھی میں لے گیا، جس کے چار کمرے تھے، اور دونوں میں سولہ ہزار مزدوری طے پا گئی، اسی دوران شاہد مسیح کے پیٹ میں درد شروع ہو گیا، تو ڈاکٹر ثاقب اسے دوائی دینے کے بہانے قریب ہی واقع اپنے اسپتال میں لے گیا، جہاں پر پہلے سے ہی ڈاکٹر فواد ممتاز، لیبارٹری ٹیکنیشن خالد، ایک نامعلوم مرد اور دو نامعلوم خواتین موجود تھے، لیبارٹری ٹیکنیشن خالد نے شاہد مسیح کے ٹیسٹ کر کے بتایا کہ آپ کو اپنڈکس کا درد ہے اور فوری طور پر آپریشن کرنا ضروری ہے ورنہ موت واقع ہو سکتی ہے، ملزمان نے شاہد مسیح کو ڈرا کر اور بغیر پیسوں کے علاج کرنے کا دھوکہ دیتے ہوئے اس کا آپریشن کر کے گردہ نکال لیا، اور اسے دو دن اسپتال میں رکھنے کے بعد دوائیاں دے کر گھر بھیج دیا اور کہا کہ ایک ہفتہ آرام کرنے کے بعد آ کر کوٹھی کو رنگ جر کر دینا، دوبارہ درد ہونے پر شاہد مسیح نے مقامی ڈاکٹر کو چیک کروایا تو اس نے بتایا کہ تمھارا اپنڈکس کا آپریشن نہیں ہوا ہے، بلکہ تمھارا بائیاں گردہ نکال لیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارو¿ائی شروع کر دی ہے۔