برسبین(ویب ڈیسک)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز 429 رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے اوراس کے8 کھلاڑی آو¿ٹ ہوچکے ہیں۔ پہلے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی اظہرعلی تھے جو کہ 6 رنز کے مجموعی اسکورپر5 رنزبنا کرآو¿ٹ ہوئے، انہیں مچل اسٹارک نے آو¿ٹ کیا جب کہ بابر اعظم 43 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کا شکار بنے ،اگلے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی یونس خان تھے جو کہ پہلی ہی گیند پر بغیرکوئی رنزبنائے آو¿ٹ ہوگئے جب کہ ان کے بعد کپتان مصباح الحق صرف 4 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔اسد شفیق بھی زیادہ دیرتک وکٹ پرنہ ٹہرسکے اورصرف 2 رنز بناکراسٹارک کا شکار ہوگئے،56 کے مجموعی اسکورپراوپنرسمیع اسلم بھی ہمت ہارگئے اور 22 رنزبنا کراپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔وہاب ریاض اور یاس شاہ بھی ایک ایک رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئےآسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اورہیزل ووڈ نے تین تین جب کہ برڈ نے2 وکٹیں حاصل کیں ،اس سے قبل میچ کے دوسرے روزآسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 429 رنز بناکر ا?وٹ ہوگئی تھی، دوسرے روز آسٹیرلیا نے جب اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو 288 کے مجموعی اسکور میں صرف 35 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد کپتان اسٹیو اسمتھ 130 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے جب کہ 380 کے مجموعی اسکور پر پیٹر ہینڈس کومب بھی 105 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوگئے، بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں کوئی بھی خواطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکا اور پوری ٹیم 429 رنز بناکر ا?و¿ٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیو اسمتھ نے 130، ہینڈ کومب نے 105 اور رینشا نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔