کراچی(ویب ڈیسک) حکومت سندھ نے 15 دن کے لئے تمام ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ کے زیر صدارت کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے اور اس حوالے سے اقدامات پر اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال 15 دن کیلیے بند کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال 15 دن کیلیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس بندش میں تمام کریانہ کے اسٹور، سبزی ، گوشت مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔
