لاہور (ویب ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے موبائل فون کو بھی صاف رکھنے کا مشورہ دیدیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ صرف ہاتھوں کو دھونا ضروری نہیں، موجودہ صورتحال میں ہر شخص کو اپنا موبائل فون بھی روز صاف کرنا چاہئے، شنیرا اکرم نے اس کپڑے کی تصویر بھی شیئر کی جس کے ذریعے انہوں نے اپنا موبائل فون صاف کیا اور اس پر خاصی گرد جمی بھی نظر آئی۔
