تازہ تر ین

نیب نے نواز شریف کو میر شکیل الرحمان کیس میں طلب کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک) نیب نے نواز شریف کو میر شکیل الرحمان کیس میں طلب کرلیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ میر شکیل الرحمان کو خلاف ضابطہ الاٹمنٹ کے راستے پلاٹ دیے تھے۔ خیال رہے کہ میاں نواز شریف 1986 میں وزیر اعلی پنجاب تھے۔ نیب کے مطابق نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ میر شکیل الرحمن کو 54 کنال اراضی پر مشتمل پلاٹس الاٹ کیے تھے۔
واضح رہے کہ ہ گزشتہ دنوں نیب نے جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان کو حراست میں لے لیاتھا۔تفصیلات کے مطابق میر شکیل الرحمان پر سابق وزیراعظم نواز شریف سے 54 پلاٹوں پر غیر قانونی رعایت حاصل کرنے کا الزام ہے۔ اس سے پہلے میر شکیل الرحمان 5 مارچ کو نیب میں پیش ہوئے تھے جہاں ان سے 2 گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain