تازہ تر ین

صدر مملکت نے ‘’زینب الرٹ بل” پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ‘’زینب الرٹ بل” پر دستخط کر دیے ہیں۔انہوں نے یہ تصدیق اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے کی۔اپنے ایک ٹویٹ میں صدر عارف علوی نے کہا کہ زینب الرٹ ایکٹ اغواءشدہ بچوں کے کیسز میں فوری ردعمل اور بازیابی کیلئے شاندار قانون ہے۔ اس سے فری ہیلپ لائن کا قیام، پولیس اور انتظامیہ کے فوری ردعمل کیلئے فریم ورک عمل میں آئے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ قانون مجرموں کا سراغ لگانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس کو بہتر بنانے میں معاون ہوگا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے زینب الرٹ بل کو سینیٹ ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا تھا۔ بل کا اطلاق پورے ملک میں ہوگا۔ سپیکر اسد قیصر کے زیر صدارت قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے زینب الرٹ، جوابی ردعمل اور بازیابی بل 2019ءکو منظوری کیلئے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ نے زینب الرٹ بل کے آرٹیکل 70 کی شق 2 میں ترمیم کی سفارش کی ہے، اب بل کا اطلاق صرف وفاقی دارالحکومت میں نہیں بلکہ پورے ملک میں ہوگا۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے بل کی منظوری کیلئے حمایت کی درخواست کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain