تازہ تر ین

کراچی میں زیر علاج کرونا کا 77 سالہ مریض جاں بحق

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج کورونا وائرس کا 77 سالہ مریض ہلاک ہوگیا،صوبائی وزیر صحت نے ہلاکت کی تصدیق کردی۔محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق کورونا سے متاثرہ شخص پہلے سے شوگر اور بلڈ پریشر کا بھی مریض تھا۔سندھ کی وزیرِ صحت عذرا فضل پیچوہو نے ایک ویڈیو بیان میں اس ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کے باعث انتقال کرجانے والے مذکورہ مریض کی عمر 77 سال تھی جن کا کراچی سے تعلق ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ انتقال کر جانے والے شخص کینسر سمیت مختلف امراض کا شکار بھی تھے تاہم ان کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔نجی اسپتال کے ریکارڈ کے مطابق مریض کو تیز بخار اور شدید نزلہ زکام کے باعث اسپتال لے جایا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے بعد ازاں مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی۔ کراچی کے نجی اسپتال میں اس مریض کی ہلاکت نصف شب کو ہوئی جس کے بعد میت کو رات ایک بجے پراسرار طور پر نارتھ ناظم آباد میں واقع سخی حسن قبرستان لے جایا گیا۔ مرنے والے کے 2 لواحقین کے علاوہ اسپتال کا عملہ بھی مخصوص لباس میں میت کے ساتھ گیا تھا جس نے میت کو سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔کراچی میں کرونا وائرس کے 93 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 245 ہو چکی ہے، 241 مریض سندھ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے کراچی میں 90 اور سکھر میں 151 مریض زیر علاج ہیں۔انھوں نے بتایا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 مریضوں کو صحت یابی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے، حیدر آباد سے تعلق رکھنے والا ایک مریض گزشتہ روز صحت یاب ہو کر گھر گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain