تازہ تر ین

برسبین ٹیسٹ …. پاکستان تاریخی فتح سے 108 رنز دور

برسبین(آئی این پی) برسبین میں جاری پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی بلے باز اسد شفیق آسٹریلوی باﺅلنگ کے سامنے ڈٹ گئے ، اسد شفیق نے کیرئیر کی شاندار 10ویں ٹیسٹ سنچری بنا کر پاکستان کو مکمل تباہی سے بچا لیا،میچ کے آخری روز پاکستان کو جیت کے لئے 108رنز جبکہ میزبان کو2وکٹیں درکارہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے 490رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے8وکٹوں پر382رنز بنا لئے ہیں،پاکستان کی جانب سے اظہر علی71،یونس خان64،محمد عامر48 وہاب ریاض 30اور سرفراز احمد24رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق 100رنز اور یاسر شاہ 4رنزبنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میںمچل سٹارک اورجیسن برڈ نے 3،3 اورناتھن لیوئن نے2 وکٹیں حاصل کیں۔تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اتوار کو 490رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے70رنز دو کھلاڑی آﺅٹ سے اپنی نامکمل اننگز شروع کی تو اظہر علی 41 اور یونس خان صفر پر ناٹ آﺅٹ تھے، دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ میں 91 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کا سکور 145 تک پہنچا دیا، اظہر علی تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 71 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے، مصباح الحق بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 5 رنز بناکر جیکسن برڈ کا نشانہ بن گئے۔ 173 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پانچویں وکٹ گر گئی جب یونس خان غیر ضروری سٹروک کھیلتے ہوئے نیتھن لائن کی گیند پر سٹیون سمتھ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، انہوں نے 65 رنز بنائے۔ اظہر کے آﺅٹ ہونے کے بعد ایک بار پھر خراب موسم کے سبب کھیل کو روک دیا گیا اور میچ دوبارہ شروع ہوا تو کچھ ہی دیر بعد کپتان مصباح الحق بھی وکٹ گنوا بیٹھے۔ یونس خان کی چھ اننگز سے جاری خراب فارم کا بالآخر خاتمہ ہوا اور انہوں نے نصف سنچری اسکور کی لیکن 65 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد تجربہ کار بلے باز ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں ناتھن لایون کی وکٹ بن گئے۔اس کے بعد ڈنر تک سرفراز احمد اور اسد شفیق نے کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور پانچ وکٹ کے نقصان پر 203 رنز بنائے ۔پاکستان کی چھٹی وکٹ 220رنز پر گری جب سرفراز احمد24رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔نئے آنے والے بلے باز محمد عامر نے اسد شفیق کیساتھ 92رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور312رنز تک پہنچا دیا۔312رنز کے مجموعی سکور پر محمد عامر 48رنز بنا کر جیکسن برڈ کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔نئے آنے والے بلے باز وہاب ریاض نے اسد شفیق کا ساتھ دیتے ہوئے 8ویں وکٹ کیلئے 66رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور378رنز تک پہنچا دیا۔چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے8وکٹوں کے نقصان پر 382رنز بنا لئے ہیں جبکہ اسد شفیق100اور یاسر شاہ4رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain