تازہ تر ین

نا کا می جائے بھاڑ میں

برسبین( ویب ڈیسک ) ٹیسٹ میں اسد شفیق کی کارکردگی نے ٹیم کو بھی خوش کر دیا ، میچ ہارنے کے باوجود قومی ٹیم نے برسبین میں کیک کاٹا اور اسد شفیق کی شاندار کارکردگی پر انہیں مباکبادیں بھی دیں۔ تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا کے چھکے چھڑانے والے اسد شفیق کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پوری ٹیم نے کیک کاٹا اور اس دوران اسد شفیق کو جارحانہ کھیل پیش کرنے پر خوب سراہا۔اسد شفیق نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 490رنز کے تعاقب میں 207گیندوں پر انفرادی طور پر137رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی کے قریب لا کھڑا کیا تھا مگر انکی یہ کاوش بھی کارگر ثابت نہ ہوسکی اور پوری ٹیم 450رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ،اس طرح قومی ٹیم 39سکور کے فرق سے پہلا ٹیسٹ ہار گیا مگر اس جارحانہ مقابلے اور اسد شفیق کی کارکردگی کو کو یاد گار بنانے برسبین میں کیک کاٹا گیا۔ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم میچ ہار گئی تھی مگر اسد شفیق میچ کو جیت کے قریب لے آئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain