تازہ تر ین

ویمنز چیمپئن شپ؛ پوائنٹس برابر تقسیم کرنے پر پی سی بی ناخوش

لاہور(و یب ڈسک)آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے پوائنٹس برابر تقسیم کرنے پر پی سی بی نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کے میچز نہ ہونے پر ٹیکنیکل کمیٹی نے دونوں ٹیموں کو یکساں پوائنٹس دینے کا فیصلہ سنایا تھا، بھارت کو پاکستان کی میزبانی کرنا تھی لیکن حکومتی اجازت نہ ملنے پر بی سی سی آئی نے سیریز کرانے سے انکار کر دیا، اس کے باوجود پوائنٹس برابر تقسیم کردیے گئے،2016 میں اسی طرح کی صورتحال میں پی سی بی کے مطالبے پر پاکستان کو پورے پوائنٹس دیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کے پوائنٹس کی تقسیم کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے، فی الحال فیصلے کا جائزہ لیا جا رہا ہے، بورڈ اس حوالے سے تفصیلی ردعمل بھی جاری کرے گا۔یاد رہے کہ 2016میں پاکستان نے پوائنٹس کا مطالبہ کیا تو جواب میں بھارت نے کوئی وضاحت کرنا بھی ضروری نہیں سمجھا، فیصلہ پی سی بی کے حق میں آیا، اس بار بھارت نے حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کا ڈھنڈورا خوب پیٹا اور اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے فیصلہ بھی اپنے حق میں کرا لیا، 3 پوائنٹس ملنے پر ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر گئی جبکہ 6 پوائنٹس پورے ملنے پر پاکستان کو کوالیفائنگ راونڈ نہ کھیلنا پڑتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain