تازہ تر ین

اپوزیشن نے مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کی بجائے تقسیم کیا، عثمان بزدار

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ کروناوباءکے باعث پاکستان سمیت پوری دنیا کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔ کروناوباءکے پیش نظر پنجاب میں بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کےلئے معمول سے ہٹ کر اقدامات کئے گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کمزور طبقے کو ریلیف دینے کیلئے پاکستان کی تاریخ میں مالی امداد کا سب سے بڑا پروگرام کامیابی سے جاری ہے اوراب تک لاکھوں ضرورت مند خاندانوں کو انتہائی شفائی انداز سے 12 ہزار روپے کی مالی امداد دی جا چکی ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں مالی امداد کا ایسا شفاف اور تیز ترین پروگرام کبھی شروع نہیں کیا گیا۔ماضی کی حکومتوں نے عوام کو خالی نعروں سے بہلایااور اپوزیشن جماعتیں اب بھی صرف زبانی جمع خرچ کر رہی ہیں۔ اپوزیشن نے مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کی بجائے انہیں تقسیم کرنے کی کوشش کی- اپوزیشن موجودہ حالات میں بھی منفی کردار ادا کر رہی ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی پوری قیادت مشکل کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔رمضان المبارک میں پنجاب حکومت نے رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کی طرز پر مالی امداد دیں گے۔دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ہی دنیا و آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔ وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں کرونا وباءکی روک تھام کےلئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے کابےنہ کمےٹی کا ویڈیولنک اجلاس منعقد ہوا – اجلاس مےںمتاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیااورلاک ڈا¶ن میں توسیع کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر بھی غورکیا گیا-اجلاس میں ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے حفاظتی کٹس کی دستیابی اور خریداری سے متعلقہ امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاءکو بریفنگ میں بتایا گیاکہ پنجاب میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے 78 نئے کیس سامنے آئے ہیں – پنجاب میں اب تک کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3465 ہے -گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ایک متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے -24 گھنٹے کے دوران تقریبا 3700 ٹیسٹ کئے گئے ہیں -اب تک تقریبا 53ہزار لوگوں کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں – صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے – ڈاکٹروں کے ساتھ بات چیت مفید رہی ہے – ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس کی فراہمی یقینی بنائیں گے – ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہمارے فرنٹ لائن سولجر ہیں – ہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات قابل تحسین ہیں – صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر کہا کہ گندم خریداری مہم کے دوران سنٹرز پرسماجی فاصلے برقرار رکھنے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا- پنجاب میں تقریبا 15 فیصد گندم کٹائی ہوچکی ہے – باردانہ کی تقسیم کا عمل شفافیت کے ساتھ جاری ہے – اب تک پنجاب میں تقریبا 300 ایکسپورٹ انڈسٹریز کو کھولنے کی اجازت دی جا چکی ہے -اوپن کی جانے والی انڈسٹریز کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے -صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال احسن انداز میں کی جا رہی ہے -بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رکھ کر ان کے ٹیسٹ کئے جائیں گے – سماجی فاصلہ رکھنے سے ہی کرونا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے – پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کے باعث قرنطینہ مراکز اور آئسو لیشن وارڈزبروقت قائم کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبائی وزراءمشیران، معاونین خصوصی اور اراکین اسمبلی کے نام اپنے مراسلہ میں کہا ہے کہ وطن عزےز کرونا وائرس کی وجہ سے غےرمعمولی حالات سے گزررہا ہے۔پنجاب کے عوام بھی کرونا سے متاثر ہورہے ہےں۔ امید ہے کہ آپ اپنی تمام ترکوششےں موجودہ غےرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کےلئے بروئے کار لائےںگے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حکومت پنجاب نے کرونا وائرس کی روک تھام کےلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ پورا ےقےن ہے کہ ہم جلد اس مرض پر قابو پانے مےں کامےاب ہوجائےنگے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ڈاکٹروں کو حفاظتی لباس،ڈی اےس اےل تھری لےبز کے قےام،کرونا کٹس اور دےگر ضروری سازوسامان کی فراہمی مےں پنجاب لےڈ لے رہا ہے۔پنجاب جلد روزانہ10 ہزار ٹےسٹ کی صلاحےت حاصل کرلے گا۔صوبہ بھر مےں قرنطےنہ مراکز ، آئسولےشن وارڈزاورہائی ڈےپنڈنسی ےونٹس قائم کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے بے روزگاری کا سامنا کرنےوالے لوگوںکی پرےشانیوں کا ادرک ہے۔وزےراعظم عمران خان کا شکرےہ ادا کرتا ہوں جنہوںنے احساس کفالت پروگرام اور ” چےف منسٹرپنجاب انصاف امداد پروگرام“ کے تحت ضرورت مند شہرےوں کےلئے مالی امداد کی رقم 12ہزارروپے کرنے کی منظوری دی اور اس پروگرام کے تحت مستحق افراد کورقوم کی ادائےگی شروع ہوچکی ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہ ذخےرہ اندوزی اور گراں فروشی کی وجہ سے عام آدمی کو معاشی تکالےف کا سامنا ہے ۔ اس صورتحال مےں عوامی نمائندوںکی ےہ قومی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اضلاع مےں انتظامےہ کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں۔ وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزیر اعلی آفس میں اراکین صوبائی اسمبلی محمد مامون تارڑاور نذیر احمد چوہان نے ملاقات کی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے منتخب نمائندوں کو اپنے علاقوں میں انسداد کرونا کے اقدامات کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی ہدایتکرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت دکھی انسانیت کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے -تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے۔وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدارنے معروف بزنس مین و انڈس موٹر کمپنی کے سربراہ علی سلیمان حبیب کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain