لاہور (خصوصی ر پورٹر)موذی وائر س سے بچاو¿ کی احتیاطی تدابیر نظر اندازکرکے لاہوری ویک اینڈ منانے نکل آئے۔ لاہوریوں نے شہر میں دوبارہ سے سیر سپاٹا شروع کردیا۔ موٹر سائیکلیوں پر سوار فیملیز کی بڑی تعداد سڑکوں پر گھومنے لگی۔ گاڑی والوں کا بھی گھر میں ٹکنا محال ہوگیا۔شہر کی تمام اہم شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر رش ہی رش دیکھنے میں آیا جبکہ کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی عام حالات کا منظر پیش کرنے لگی۔شہریوں کی غیر سنجیدگی سے کورونا وائرس کا پھیلاو مزید پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے۔
