تازہ تر ین

کرونا ریلیف بارے این ڈی ایم اے کی خدمات قابل قدر،فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی (صباح نیوز) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے این ڈی ایم اے کے چیئرمین سے ملاقات کی، فیاض الحسن چوہان کو ملک بھر باالخصوص راولپنڈی میں حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ منگل کو وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات کی،اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے فیاض الحسن چوہان کو ملک بھر باالخصوص راولپنڈی میں حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرونا ریلیف کے حوالے سے این ڈی ایم اے کی خدمات کو پورا ملک قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،مشکل کی گھڑی میں این ڈی ایم اے اپنے صوبائی دفاتر کے ساتھ ملکر قابل ستائش کام کر رہا ہے۔ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات نے این ڈی ایم اے کی جانب سے حفاظتی کٹس لوکل مارکیٹ سے خریدنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حفاظتی کٹس مقامی مینوفیکچررز سے خریدنے سے مقامی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو حفاظتی کٹس بروقت پہنچائی جا رہی ہیں جبکہ ضرورت مند خاندانوں کو راشن پہنچانے کا کام بھی بخوبی کیا جا رہا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain