تازہ تر ین

ٹیم نے آخری گیندتک لڑا،ہارپرشرمندگی نہیں

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)ڈے نائٹ ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ٹیم پاکستان کی پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق کپتان عمران خان کہتے ہیں ٹیم نے آخری گیند تک جان لڑائی، ہار پر شرمندگی نہیں ہے۔ ورلڈ کپ فاتح کپتان عمران خان کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ برسبین ٹیسٹ میں شاندار فائٹ بیک کا کریڈٹ اسد شفیق کو جاتا ہے۔ مقابلہ کرکے ہارنے والی ٹیم پر فخر ہے۔ سابق آل راو¿نڈر وسیم اکرم نے ٹویٹ کیا کہ ویل ڈن پاکستان، کینگروز کے دیس میں ایسی کارکردگی پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملی۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے مصباح الیون کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔ انہوں نے اسد شفیق کو ورلڈ کلاس بلے باز قرار دیا۔شاہینوں کی اونچی اڑان نے سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر آکاش چوپڑا کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا۔ کرکٹ رائٹر نے ٹویٹ کیا “ویل پلیڈ پاکستان” ٹیسٹ کرکٹ کو تم پر ناز ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain