برسبین(آئی این پی)برسبین ٹیسٹ میں پاکستانی بلے باز اسد شفیق نے 137رنز کی ذمہ دارانہ اننگز نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے، اسد شفیق نے برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز نمبر چھ پوزیشن پر سب سے زیادہ سنچریاں بناکر گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑ ڈالا تھا۔ڈے اینڈ نائٹ میچ کے مرد میدان قرار پانے والے اسد شفیق کا میچ کے بعداختتامی تقریب میں کہنا تھا کہ اچھی بیٹنگ پروہ اللہ پاک کے شکر گزار ہیں۔ان کی بیٹنگ نے میچ کو دلچسپ اور سنسنی خیز بنادیا، اسد شفیق نے مزید کہا کہ ٹیل اینڈرز نے ہمت دکھاکر 490 رن کا ہدف پانے کی امید دلائی۔چھٹی پوزیشن پرشفیق احمد کی مجموعی طور پر یہ 9ویں سنچری تھی، جو ایک ریکارڈ ہے، اس سے قبل گیری سوبرز نے اس پوزیشن پر 8سنچریاں اسکور کی تھیں۔