تازہ تر ین

ہم کرپٹ تھے تو گلے کیوں لگایا؟, اہم شخصیت چودھری نثار پر برس پڑی

اسلام آباد،کراچی(اے این این،این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر آج تک ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی،ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ حساس ہونے کے باعث جاری نہیں کی گئی،چوہدری نثار اب اسے پبلک کر دیں کس نے روکا ہے ،حکومت کا ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا فیصلہ ہر فورم پر چیلنج کریں گے، ضرورت پڑی تو عدالت جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں انتخابی اصلاحات سے متعلق پیپلز پارٹی کی قانونی ٹیم کا مشاورتی اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا اجلاس کے بعد قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے انتخابی اصلاحات کا مسودہ ایوان میں پیش کردیا جائے جبکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے عوامی حلقوں میں مکمل بحث ہونی چاہئے اس کے ساتھ ساتھ انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی بھی اپنا کام جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابی اصلاحات کا مسودہ فی الوقت قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی بجائے بحث کے لئے عام کرے۔خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر آج تک ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی،پیپلز پارٹی حکومت کی جانب سے ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کئے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرے گی، ہم اس معاملے کو پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر چیلنج کریں گے، پارلیمنٹ میں حکومتی اکثریت کے باعث کچھ نہ ہوا تو عدالت جائیں گے کیوں کہ حکومت کا یہ فیصلہ وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہے اور اس فیصلے کے پیچھے کرپشن کی داستانیں ہیں۔ حکمران جب مشکل میں تھے تو ہمارے گلے کیوں لگے تھے، ہم نے جیلیں کاٹیں، ہماری جماعت کے رہنماں کی زبانیں کاٹی گئیں لیکن آج تک پیپلز پارٹی پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی۔وزیر داخلہ کی جانب سے ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کے مطالبے پر خورشید شاہ نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ سکیورٹی صورتحال کے باعث پبلک نہیں کی گئی تھی، ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ اب حکومت کے پاس ہے، وہ اسے پبلک کر دے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈلیور کیا تو کوئٹہ کمیشن رپورٹ میں ایسی باتیں کیوں کی گئیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم ، کرپٹ تھے تو حکومت نے ہمیں گلے کیوں لگایا ، وزیر داخلہ کی کارکردگی بہتر ہوتی تو کمیشن سانحہ کوئٹہ پر ایسی رپورٹ کیوں دیتا ۔ سیاسی رہنماو¿ں کی جانب سے ایک دوسرے پر تنقید کے بعد سیاسی منظر نامے کے نقشہ تبدیل ہوتا نظر آ رہا ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری کوگیارہ سال جیلوں میں ڈال کر کیا ثابت کیا گیا ۔بلاول ہاو¿س کے ترجمان وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان میں برہم راج لاگو کررکھا ہے ۔ایک ہی ملک میں دو قانون صرف برہمن راج میں ہی ہوسکتے ہیں ۔منگل کو جاری ایک بیان میں ترجمان بلاول ہاو¿س نے کہا کہ چودھری نثار کے رویے سے لگتا ہے وہ اس زمین پر خود کو فرشتوں سے منسلک ایک انسان سمجھتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پر بولنے سے پہلے چودھری نثار اپنے خاندان اور باہر چھپائے ہوئے اربوں روپے واپس لائےں ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain