تازہ تر ین

عمران خان ”مقابلے“ کیلئے تیار, حیران کُن اعلان سے کھلبلی

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ریگولیٹرز اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کے حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے سے خودمختار اداروں کی آزادی سلب کرنے کی کوشش کی گئی ہے، تحریک انصاف حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے، فیصلہ وزیراعظم کی جانب سے جمہوری نظام کو بادشاہت میں بدلنے کی کوشش ہے۔ منگل کے روز ریگولیٹر اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومتی فیصلے جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہیںِ، فیصلے کے ذریعے شفافیت اور احتساب کے نظام پر کاری ضرب لگانے کی کوشش ہے، تحریک انصاف حکومت کے غیر جمہوری فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف جمہوریت اور احتساب نہیں چاہتے، نواز شریف کے فیصلے بادشاہت کی عکاسی ہیں، تحریک انصاف حکومت کے مذموم ارادوں کا ہر سطح پر ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain