چنائی (اے پی پی) بھارتی لیفٹ آرم سپنر روندرا جدیجا نے ٹیسٹ سیریز میں انگلش کپتان ایلسٹر کو چھٹی بار آﺅٹ کرکے منفرد ریکارڈ قائم کر دیا، تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے مابین پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلش کپتان ایلسٹر کک چھٹی بار روندرا جدیجا کا نشانہ بنے۔، اس طرح روندرا جدیجا کسی بھی سیریز میں ایلسٹر کک کو چھ بار آﺅٹ کرنے والے پہلے باﺅلر بن گئے۔