کراچی (نیٹ نیوز) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کے الزامات پر پیپلز پارٹی بپھر گئی۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ اپنے خیالات اپنے پاس رکھیں، میں وہ نہیں جو سر پر مصنوعی بال پہنتا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو نے چودھری نثار پر جوابی وار کرتے ہوئے ایک بار پھر گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ سچ کہتے ہیں میں وہ نہیں جو سر پر مصنوعی بال پہنتا ہے۔ انٹریئر منسٹر اپنے تصوراتی خیالات اپنے پاس رکھیں اور پیپلز پارٹی کی چار ڈیمانڈز پر توجہ دیں ورنہ گو نواز گو کا نعرہ گونجے گا۔ بلاول ہاﺅس کے ترجمان نے بھی سخت ردعمل میں کہا کہ چودھری نثار نے پاکستان میں برہمن راج لاگو کر رکھا ہے۔ ایک ہی ملک میں دو قانون صرف برہمن راج میں ہی ہو سکتے ہیں۔ ترجمان بلاول ہاو¿س نے کہا کہ چودھری نثار کو تو اپنے ہی دوستوں نے ”چوری نثار“ کا خطاب دیا ہوا ہے۔ چودھری نثار کو اپنے اور اپنے دادا کے اثاثہ جات میں فرق دکھانا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری پر بولنے سے پہلے چودھری نثار اپنے خاندان اور باہر چھپائے ہوئے اربوں روپے واپس لائے۔
بلاول