لاہور( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس نے کہا ہے کہ برسبین ٹیسٹ سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں امید ہے کہ پاکستان کا نام دوبارہ سے اوپر آئے گا۔انہوںنے کہا کہ یونس خان بہترین کھلاڑی ہیں، اگر وہ ون ڈے کرکٹ والا اسڑوک نہ کھیلتے تو میچ جیت سکتے تھے ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ باکسنگ ڈے ٹیسٹ پیر سے شروع ہوگا۔