Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»اہم خبریں»پٹرول کا بحران حکومتی نظام کے مفلوج ہونے کی نشانی ہے: شہباز شریف
    اہم خبریں

    پٹرول کا بحران حکومتی نظام کے مفلوج ہونے کی نشانی ہے: شہباز شریف

    Daily KhabrainBy Daily Khabrainجون 8, 2020کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت اور عوام کو در پیش مشکلات پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کا بحران حکومتی نظام کے مفلوج ہونے کی نشانی ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت پٹرولیم کمپنیوں کے ساتھ بیٹھ کر فوری حل نکالے، عوام کو سزا نہ دی جائے، پٹرولیم کے شعبے کے ساتھ ڈالر، معیشت اور گیس کے شعبے والی سنگین غلطی دہرائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکی، عوام حیران ہے کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں منفی میں جا چکی ہیں لیکن پاکستان میں تیل نایاب ہوچکا ہے۔صدر مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ کوروناکے سبب ایک دوسرے سے فاصلے پر رہنے کی ضرورت کے دوران پٹرول کی قلت نے ہر جگہ عوام کے ہجوم لگا دئیے ہیں، حکومت کی بدانتظامی اور نااہلی کا طوطی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پرائیویٹ کمپنیوں کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو دینے کی تلقین کر رہے ہیں لیکن خود اس پر عمل نہیں کر رہے، تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا فائدہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو منتقل کیوں نہیں کیاگیا؟ تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا فائدہ گیس کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو منتقل کیوں نہیں کیاگیا؟۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Daily Khabrain

    Related Posts

    مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا

    مئی 27, 2026

    قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے

    مئی 27, 2026

    مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    مئی 27, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.