تازہ تر ین

ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری

دبئی(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کی اجارہ داری برقرار ہے اور یونس خان کی بھی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے جبکہ باﺅلرز کی فہرست میں بھارت کے ایشوین کا پہلا نمبر ہے۔تفصیلات کے مطابق نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ پہلے، ھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ پانچویں، جنوبی افریقہ ہی کے اے بی ڈویلیئرز چھٹے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ساتویں، پاکستان کے یونس خان آٹھویں، بھارت کے چتیشور پجارا نویں اور انگلینڈ کے جونی بیرسٹو دسویں نمبر پر ہیں۔اسی طرح باﺅلرز کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن ایشوین بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ چنائی ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رویندرا جدیجہ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ تیسرے، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین چوتھے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پانچویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک چھٹے، آسٹریلیا ہی کے جوش ہیزل ووڈ ساتویں، انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ آٹھویں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نویں اور پاکستان کے یاسر شاہ دسویں نمبر پر ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain