لاہور(شوبزڈیسک) فنکاروں میںساحرلودھی ،عبیر رضوی ،متیرا،شمون عباسی ،ایشا نور ،نادیہ اعوان ،اعجاز اسلم اور دیگرشامل ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ فلم کی عکسبندی مکمل ہو چکی ہے اورپوسٹ پروڈکشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ہدایتکار کا کہنا تھاکہ فلم کے سکرپٹ اورموسیقی پرخاص توجہ دی گئی ہے۔فلم کے نغمات راحت فتح علی خان ،سارہ رضاخان اور دیگر گلوکاروں کی آوازمیں ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔امید ہے کہ فلم شائقین کوپسندآئے گی۔