تازہ تر ین

میلبورن میں ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرونگا

میلبورن(یوا ین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اسد شفیق نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتح کے لئے پرعزم ہیں، انہوں نے کہا ٹیم دوسرے میچ میں میزبان ٹیم کو شکست دیکر شاندار کم بیک کے لئے بھرپور کوشش کریگی۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ پہلے میچ میں کی گئیں غلطیوں کو نہ دوہرایا جائے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن کرکٹ گراو¿نڈ پر شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کینگروز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 39 رنز سے شکست دی تھی۔ یہ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 4 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain