تازہ تر ین

پی ایس ایل کو سکینڈلز سے بچانے کی منصوبہ بندی شروع

لاہور ( نیوزا یجنسیا ں) پاکستان سپر لیگ کے نئے ایڈیشن کو تنازعات سے بچانے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی۔ کھلاڑیوں کو سکینڈلز سے دور رکھنے کیلئے ان کی مانیٹرنگ بھی ہو گی۔پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن اگلے سال 9 فروری سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔ انتظامیہ کو فِکر لاحق ہو گئی ہے کہ کہیں میگا ایونٹ تنازعات کا شکار نہ ہو جائے۔ رنگارنگ ٹورنا منٹ کو مزید دلچسپ اور تنازعات سے بچانے کیلئے پلاننگ شروع کر دی گئی ہے۔لیگ میں شامل کرکٹرز کو سکینڈلز سے دور رکھنے کیلئے ان پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ تمام کھلاڑیوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی ہو گی۔ ہوٹل کے کمروں میں بھی پلیئرز کسی مہمان کو لے کر نہیں جا سکیں گے۔لیگ کو تنازعات سے محفوظ بنانے کیلئے بورڈ کی حکمت عملی کتنی سودمند ثابت ہوتی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن اگلے سال 9 فروری سے دبئی میں شروع ہو گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain