اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پارلیمنٹ ہاﺅس سے چوہے پکڑنے کی مہم کامیابی سے جاری ہے اور اس مہم کے دوران جون سے دسمبر تک 430 چوہے پکڑے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس میں چوہے پکڑنے کا ٹھیکہ نجی کمپنی کودیا گیا ہے جو چوہے پکڑنے کامعاوضہ 900 روپے فی چوہا وصول کرتی ہے اور یہ کمپنی چوہوں کی تعداد اور انہیں پکڑنے کے طریقے کا رکارڈ بھی رکھتی ہے۔