ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے اپنے قریبی دوست سلمان خان کو ”مغرور“ قرار دے کر سب کو چونکا دیا ہے۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور سنجے دت کے درمیان گہری دوستی تھی اور سنجے دت کی جیل سے رہائی پر سلومیاں کی جانب سے پارٹی کا بھی اعلان کیا گیا تھا لیکن جیل سے رہائی کے بعد دبنگ خان اور سنجوبابا کے درمیان ناراضی جاری ہے اور سلو میاں ان سے کتراتے ہیں جس کے بار میں سنجے دت ہمیشہ سے انکاری رہے ہیں لیکن اب پہلی بار انہوں نے اپنے اور سلمان کے تعلق پرلب کشائی کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان سے ماضی کے قریبی دوست اور منہ بولے بھائی سلمان خان کی شخصیت کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر اداکار نے فوراً سلمان خان کو”مغرور“ قرار دیا جس نے سب کو چونکا دیا۔دوسری جانب سنجے دت کے پہلی بارسر عام اس رویئے کے بعد دونوں سپر اسٹارز کی ناراضی کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد فلم نگری میں بھی چہ مگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ سنجے دت اور سلمان خان نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔