لندن(نیوزایجنسیاں) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کر کے انہیں پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی۔جاوید آفریدی نے لندن میں ملالہ اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اور انہیں پشاور زلمی کی شرٹ، بیگ اور جیکٹ تحفتاً پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملالہ پر فخر ہے اور دنیا بھر میں خواتین کی تعلیم کی ان کے عزم کو سراہتے ہیں۔
