تازہ تر ین

عاطف اسلم کا جنید جمشید کو گانا گنگنا کر خراج عقیدت

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے حالیہ کنسرٹ میں جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ا±ن کا گایا ہوا گانا گنگنایا جس پرعوام نہ صرف غمزدہ ہوئے بلکہ گانے میں ا±ن کا ساتھ بھی دیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پی کے 661 کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف گلوکار و مبلغ ا?ج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، جنید جمشید کے ہم سے بچھڑنے سے نہ صرف ا±ن کے گھر والے غمزدہ ہیں بلکہ مداح بھی ا±ن کی کمی محسوس کررہے ہیں۔شوبززندگی ہو یا پھر اسلامی زندگی جنید جمشید نے دونوں ہی زندگیوں میں خوب اور عزت کمائی یہی وجہ ہے کہ آج ان کی جدائی کے بعد بھی ہر شخص انہیں اچھے الفاظ میں یاد کرتا نظر آتا ہے۔گزشتہ روز پاکستان کے معروف پاپ سنگر عاطف اسلم نے لاہور کے ایک کنسرٹ میں جنید جمشید کا ”اعتبار بھی آ ہی جائے گا“ اپنے مخصوص انداز میں گا یا جسے س±ن کر کنسرٹ میں موجود لوگ نہ صرف خوش ہوئے بلکہ یہ گانا ساتھ گنگنانے بھی لگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain