تازہ تر ین

ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پر لیڈی کانسٹیبل ملازمت سے فارغ

(ویب ڈیسک)لاہور میں لیڈی کانسٹیبل کی ٹاک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے پر اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کا مشغلہ گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا تھا لیکن کانسٹیبل کی  ویڈیوز وائرل ہوئیں تو افسران غصے میں آ گئے جس کے بعد ڈی ایس پی عہدے کے افسر نے انکوائری کی اور الزام درست ثابت ہونے پر فوری خاتو کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔برطرفی کے بعد لیڈی کانستیبل وفا توقیر بھی غصے میں آگئیں اور الزام لگایا کہ محکمے نے ان پر ظلم کا پہاڑ توڑا ہے، ویڈیو زبنانے کا شوق ضرور ہے لیکن انہیں صرف اپنے موبائل میں رکھتی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیوز 8 ماہ قبل ٹریننگ کے دنوں میں بنائی تھیں، کس نے لیک کیں یا کرائیں! معلوم نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain