تازہ تر ین

ریلوے کاعید پرپردیسیوں کیلیے 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے عید قربان پردیسیوں کیلیے4 اسپیشل عید ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیا ہے،راولپنڈی سے ملتان کے لیے اسپیشل عید ٹرین کی آج ہفتہ25 جولائی سے ایڈوانس بکنگ بھی شروع کر دی جائے گی جبکہ 27 جولائی سے31  جولائیتک 5دن تمام ریل کاروں کے ساتھ ایک ایک اضافی کوچ لگائی جائے گی۔راولپنڈی سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس کے لئے 27 جولائی سے30 جولائی تک روزانہ ایک اکانومی کلاس کوچ لگائی جائے گی،3 اسپیشل عید ٹرینیں27، 28 اور29 جولائی سے کراچی سے راولپنڈی ،پشاور کے لئے چلیں گی، ڈو یژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس بار ہمارا فوکس زیادہ اکانومی کلاس ہے،ہم ہر کوچ کی 60 فیصد سیٹوں کی بکنگ کر رہے ہیں۔سوشل ڈسٹنس ایس او پی کے تحت 40 فیصدسیٹیں خالی رکھی جارہی ہیں، تیز گام،سرسید،پاکستان،عوام ایکسپریس میں بھی ایک ایک اکانومی کوچ اضافی لگائی جائے گی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain