ممبئی( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اس سال مشہور جریدے فوربزکی جانب سے جاری کی گئی مشہورشخصیت کی فہرست میں شاہ رخ اورعامر خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبرپرجگہ بنائی ہے۔برطانوی جریدے فوربزکی جانب سے بھارت میں مشہورشخصیت کی فہرست جاری کی گئی، جس میں سال 2016 میں پہلے نمبر پرمشہورشخصیت کی جگہ سلمان خان نے بنائی۔ سلمان خان نے گزشتہ سال پہلے نمبر آنے والے کنگ شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چوڑدیا ہے جب کہ ٹاپ ٹین میں مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان جگہ نہیں بنا پائے۔جریدے کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں پہلے نمبراداکارسلمان خان، دوسرے نمبرپرشا ہ رخ خان، تیسرے نمبر پر بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی، چوتھے نمبرپراداکاراکشے کمار، پانچویں نمبرپربھارتی کھلاڑی مہیندرا سنگھ دھونی جب کہ چھٹے نمبر اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی جگہ بنائی۔ اداکارہ نے رواں سال اداکارہ پریانکا چوپڑا کو پیچھے چوڑدیا جو کہ آٹھویں نمبرپرموجود ہیں۔میگزین میں ساتویں نمبرپرسابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر، نویں نمبرپراداکار امیتابھ بچن جب کہ 2016 میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار ہریتھک روشن دسویں نمبرپرہیں۔