تازہ تر ین

عمران خان کو اہم رہنما ءکا مشورہ …. الیکشن 2018 بارے اہم انکشاف

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کپتان اپنے لوگوں کو گنوارہے ہیں، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کس کس کو اپنی پارٹی سے نکالیں گے، مریم اورنگزیب کا یوم قائداعظم کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں بھی عوام نوازشریف کو ووٹ دینگے، عمران خان 2018کا انتظار کریں، وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں قائداعظم کے خواب کو عملی شکل دی جارہی ہے جبکہ اپنے ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی ، تعلیم ، صحت ، ابلاغ اور دیگر شعبوں میں مثالی ترقیاتی کام کئے گئے ہیں، جو اس بات کا مظہر ہیں کہ حکومت پاکستان کو حقیقی فلاح ریاست بنانے کے عزم پر کاربند ہے، مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ ملک میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان کا نفاذ ملک میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیگا، وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے ہ وزیر اعظم تعلیمی پروگرام کے تحت بچوں اور اساتذہ کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں، پاکستان نیشنل آرٹس کونسل اسلام آباد میں قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلے میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا ہے کہ آئندہ سال قائد کے ایمان ، اتحاد، تنظیم کے قوم پر عمل کرینگے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ بچے کل اپنے گھروں میں قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹیں اور تصاویر پی این سی اے کے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کریں، کیک کاٹنے کے موقع پر اچھی تصاویر پر انعامات دیئے جائینگے، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات کا سات روزہ سلسلہ جاری ہے، اس حوال سے وزارت اطلاعت نے بچوں کیلئے مختلف شعبوں میں غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا ہے، پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹسمیں اسی سلسلہ میں کٹھ پتلی شو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں جڑواں شہروں کے بچوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا، کٹھ پتلی شو کے انعقاد کا مقصد ننھے بچوں کو تفریح کیساتھ ساتھ قائد کی شخصیت کے مختلف پہلوو¿ں اور تاریخی جدوجہد سے روشناس کروانا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain