اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کپتان اپنے لوگوں کو گنوارہے ہیں، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کس کس کو اپنی پارٹی سے نکالیں گے، مریم اورنگزیب کا یوم قائداعظم کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں بھی عوام نوازشریف کو ووٹ دینگے، عمران خان 2018کا انتظار کریں، وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں قائداعظم کے خواب کو عملی شکل دی جارہی ہے جبکہ اپنے ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی ، تعلیم ، صحت ، ابلاغ اور دیگر شعبوں میں مثالی ترقیاتی کام کئے گئے ہیں، جو اس بات کا مظہر ہیں کہ حکومت پاکستان کو حقیقی فلاح ریاست بنانے کے عزم پر کاربند ہے، مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ ملک میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان کا نفاذ ملک میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیگا، وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے ہ وزیر اعظم تعلیمی پروگرام کے تحت بچوں اور اساتذہ کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں، پاکستان نیشنل آرٹس کونسل اسلام آباد میں قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلے میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا ہے کہ آئندہ سال قائد کے ایمان ، اتحاد، تنظیم کے قوم پر عمل کرینگے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ بچے کل اپنے گھروں میں قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹیں اور تصاویر پی این سی اے کے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کریں، کیک کاٹنے کے موقع پر اچھی تصاویر پر انعامات دیئے جائینگے، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات کا سات روزہ سلسلہ جاری ہے، اس حوال سے وزارت اطلاعت نے بچوں کیلئے مختلف شعبوں میں غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا ہے، پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹسمیں اسی سلسلہ میں کٹھ پتلی شو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں جڑواں شہروں کے بچوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا، کٹھ پتلی شو کے انعقاد کا مقصد ننھے بچوں کو تفریح کیساتھ ساتھ قائد کی شخصیت کے مختلف پہلوو¿ں اور تاریخی جدوجہد سے روشناس کروانا تھا۔
بریکنگ نیوز
- سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
- ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
- غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
- بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
- فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
- ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
- بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
- عاطف بٹ نے مسلسل تیسری بار CEO ٹیکن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
- پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا
- اسموگ سیزن قریب، پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی
- تیل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان
- ہاکی ورلڈ کپ: بھارت کو انگلینڈ سے شکست پاکستان کیلئے اگلے مرحلے کی امیدیں زندہ
- بابر اعظم زخمی،انگلینڈکےخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر،سلمان علی آغا قیادت کریں گے
- پاکستان 2026 میں دنیا کی منفرد ترین سیاحتی منزلوں میں شامل
- نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، راولپنڈی میں پیش رفت
- آبنائے ہرمز کھولنے سے پہلے امریکا مطالبات تسلیم کرئے:ایرانی اسپیکر
- فیفا عہدیدار صدر جیانی انفانٹینو پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف
- خارکیف کے علاقے میں روسی میزائل حملہ10 افراد ہلاک
- غزہ میں پانی اور نکاسیِ آب کا نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ
