تازہ تر ین

کراچی میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ

شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں پیش آئے تشویش ناک واقعے میں 2 افراد جاں بحق، شہر کے بیشتر علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال

کراچی (ویب ڈیسک ) کراچی میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ، شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں پیش آئے تشویش ناک واقعے میں 2 افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی میں مون سون سیزن کا پانچواں اسپیل شروع ہوگیا ہے۔ پانچویں اسپیل کے آغاز سے کراچی میں جمعہ کے روز مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ جبکہ اسی دوران کراچی میں آسمانی بجلی گرنے کا تشویش ناک واقعہ بھی پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ کراچی کی حب کینال کا بند ٹوٹ جانے کا واقعہ بھی پیش آیا ہے، جس کے باعث پانی آبادی والے علاقوں میں داخل ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کوبارش کے بعد نارتھ ناظم آباد میں اربن فلڈنگ کی صورت حال دیکھی گئی ہے، شادمان، نیو کراچی، سخی حسن اور کے ڈی اے پانی میں ڈوب گئے، بارش میں گجر نالہ ایک بار پھر بپھر گیا ہے، نالے میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے اطراف کی گلیوں اور سڑکوں میں نالے کا پانی جمع ہونے لگا، شادمان نالہ بھی چوک ہونے کے باعث اوور فلو ہونے پر اطراف کی شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، نکاسی کے لیے کوئی مشینری اور عملہ نہیں پہنچا۔

پی ڈی ایم اے نے دو دن قبل الرٹ جاری کیا تھا، تاہم اس سلسلے میں محکمہ بلدیات اور سندھ حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے، مشینری اور عملہ سڑکوں سے غائب ہے۔ کراچی میں اب بھی بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے زیادہبارش سرجانی ٹان میں 170 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارشوں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain