تازہ تر ین

کراچی کی تباہی پاکستان کی تباہی ہے، مصطفیٰ کمال

ویب ڈیسک : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی ہے تو پاکستان ہے، کراچی کی تباہی پاکستان کی تباہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی والوں کا امتحان تھا، 24 گھنٹے سے کم کے نوٹس پر یہاں ہزاروں لوگ پی ایس پی کے احتجاج میں پہنچیں۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے یر حصے میں پانی جمع ہو چکا ہے اس کے باوجود لوگ ہزاروں کی تعداد میں پریس کلب کے باہر موجود ہیں، کراچی والے انسان ہیں حکمرانوں کی جانب سے شہر کی تقسیم کے گھنائونے عمل کو جاری نہیں رہنے دیں گے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے بغیر پیپلز پارٹی کا سندھ کارڈ ادھورا ہے اس لیے یہاں قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن پیپلز پارٹی کی یہ چال کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد وہ لوگ جو گٹر لائنوں کا بھی اختیار نہیں لے سکے وہ صوبے کا نعرہ لگا رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی یہی چاہتی ہے کہ کراچی سے کوئی سندھ کو توڑنے کی آواز لگے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب کراچی سے سندھ کو توڑنے کی آواز لگتی ہے تو پیپلز پارٹی ہمارے معصوم سندھی بھائیوں کو بولتی ہے سندھ کو بچانا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain