تازہ تر ین

میری فلم کو آسکر ایوارڈ ملنا اعزاز سے کم نہیں

کراچی(شوبز ڈیسک) ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے کہا کہ فلم اور ڈرامہ میری ترجیحات میں شامل نہیں ، فیشن ، بیوٹی اورماڈلنگ انڈسٹری نے دنیابھرمیں شہرت دی۔ فلمیں بول اور خدا کیلئے کرکے اچھا تجربہ ہوا تھا۔ رواں برس میں فلم ماہ میرریلیزہوئی اس فلم کو نہ صرف پسندکیاجارہا ہے بلکہ اب تک فیسٹیول میں ایوارڈز بھی حاصل کرچکی ہے ۔ اس سے بڑھ کر فلم کا آسکرایوارڈ کیلئے غیرملکی فلم کے طور پر نامزد کیا جانا میرے لئے ہی نہیں تمام ٹیم کیلئے بھی کسی اعزازسے کم نہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ رنگارنگ ثقافتی تقریب میں ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف اورفیضان الحق نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔اس موقع پر گلوکارہ ژوئے ویکاجی نے گیت پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ انوشے اشرف نے کہا شہرکی رونقوں کوبحال کرنے میں ثقافتی فیسٹیول اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔فیضان الحق نے کہا 17 روز تک میوزک و دیگر ثقافتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ڈی ایس ایف کے ڈائریکٹر فیصل ندیم نے کہا فیسٹیول میں شرکت کرنیوالوں کو نئے برس کے پہلے روز 10 لاکھ روپے کا میگا انعام قرعہ اندازی کے ذریعے دیا جائیگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain