(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کراچی سے دہشت گردوں کا راج ختم کر دیا ہے، اب شہر کی ترقی پر کام کریں گے۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 100 سال بعد اتنی زیادہ بارش ہوئی اور بڑی تعداد میں شہری متاثر ہوئے، بارش کے باعث جو لوگ متاثر ہوئے ان کا خیال رکھنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے دہشت گردوں کا راج ختم کر دیا ہے، اب شہر کی ترقی پر کام ہو گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نالوں کو صاف کریں گے مگر انصاف کے ساتھ صاف کریں گے، نالوں کی صفائی کے دوران کسی کا گھر نہیں توڑیں گے، اگر کسی کا گھر توڑیں گے تو پہلے اسے متبادل گھر فراہم کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کراچی میں کے علاقے ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی پر پہنچے جہاں کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ اور بھنگڑے ڈال کر پارٹی چیئرمین کا استقبال کیا۔