تازہ تر ین

دوحہ،افغان امن مذاکرات کا آج سے آغاز ہوگا

(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغان دھڑوں کے درمیان مذاکراتی عمل کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا افغان امن مذکرات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہناہے کہ پاکستان نے انتھک کوششوں کے ذریعے افغان امن عمل کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے وہ دن آن پہنچا جس کا افغان عوام کو انتظار تھا،پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانی ومالی نقصان اٹھایا، شروع دن سے میرا یہی موقف تھا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں۔ اس کا واحد حل مذاکرات اور سیاسی تصفیہ تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے فریقین اپنے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کریں گے اور مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے ثابت قدم رہیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain