تازہ تر ین

اے پی سی کو جامع لائحہ عمل تجویز کرنا چاہیے: میاں نواز شریف

اسلام آباد(ویب ڈیسک): مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کو جامع لائحہ عمل تجویز کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کے آغاز میں اے پی سی میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ آصف زرداری صاحب کو بھی صحت عطا فرمائے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پڑسوں میری بلاول بھٹو سے بات ہوئی اور جس پیار، محبت سے انہوں نے مجھ سے بات کی، میں کبھی نہیں بھولوں گا۔انہوں نے اےپی سی میں اپنی بات کرنے کا موقع فراہم کرنے پر آصف زرداری،بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ وطن سے دور ہوتے ہوئے بھی اچھی طرح جانتا ہوں کہ کن مشکلات کا سامنا ہے،میں اس اے پی سی کو فیصلہ کن موڑ سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی،جمہوریت ریاست کے لیے تاریخ پر نظر ڈالنا ضروری ہے،بے باک فیصلےکرنے کی ضرورت ہے اب نہیں تو کب کریں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے مؤقف سے متفق ہوں،ہمیں رسمی،روایتی طریقوں سے ہٹ کر اے پی سی کو بامقصد بنانا ہوگا۔

انہوں نے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست اور خدمت میں میرا تجربہ کافی زیادہ ہے،جمہوریت کی روح عوام کی رائے ہوتی ہے،آئین کے مطابق جمہوری نظام کی بنیاد عوامی رائے پر ہے۔

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا میں ووٹ کی عزت پامال ہوتی ہے تو جمہوری عمل جعلی ہوجاتا ہے،عوام کی مقدس امانت میں خیانت کی جائے تو یہ دھوکے کے مترادف ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ آج فیصلہ کرنا ہوگا ہم ایک اور قومی مفاد کے لیے تقسیم سے انکار کرتے ہیں،قومی مفاد کے لیے تقسیم سے انکار کرتے ہیں تو یہ اے پی سی کامیاب ہوگئی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اے پی سی کو جامع لائحہ عمل تجویز کرنا چاہیے،کسی نئے میثاق کی تشکیل ضرورت ہو تو اس پر غور ہونا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain