تازہ تر ین

صدر ٹرمپ کو زہریلے مواد سے بھرا ہوا خط پکڑا گیا

وائٹ ہاوس میں امریکی صدر کو بھیجا گیا زہریلے مواد سے بھرا ہوا خط  ضبط  کرلیا گیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آنے والے پیکیج سے زہریلا مواد رائسن ملا ہے جو اسکریننگ ڈیسک پر پکڑا گیا۔

وفاقی تفتیشی ادارے ’ایف بی آئی‘ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مشکوک خط کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، فی الحال عوام کی حفاظت کو خطرہ نہیں ہے۔

دوسری جانب رائل کینیڈین ماونٹڈ پولیس (آر سی ایم پی) کا کہنا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کو بھیجے گئے مشکوک پیکیج کی تحقیقات کے لیے ایف بی آئی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خط کے لفافے میں زہر آلود مواد ’رائسن‘ موجود تھا جو ارنڈی کی پھلیوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس زہریلے مواد کی معمولی مقدار بھی سونگھنے، نگھلنے یا ٹیکہ لگانے سے جسمانی اعضا ناکارہ ہو جاتے ہیں۔

امریکی اخبار نے کہا ہے کے خط کینیڈا سے ارسال کیا گیا تھا جسے رواں ہفتے کے   شروع میں امریکی حکام نے خط وائٹ ہاؤس تک پہنچنے سے پہلے ہی ضبط کر لیا تھا ۔

خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کے پتے پر بھیجی گئی تمام ڈاک کا دارالحکومت واشنگٹن سے باہر قائم گوداموں میں جائزہ لے لیا جاتا ہے۔

امریکی نیوز چینل کے مطابق خط میں موجود مواد کو ایک گودام میں ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کے بعد اس میں رائسن زہر ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain